متفرق خبریں

’خوشی سے مر نہ جاتے‘، پنجاب حکومت کا 10 ارب روپے کا نیا جہاز

فروری 18, 2026

’خوشی سے مر نہ جاتے‘، پنجاب حکومت کا 10 ارب روپے کا نیا جہاز

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ’دی سٹار کام بیورو‘ کے نام سے ہینڈل نے تصاویر پوسٹ کر کے لکھا کہ ’پنجاب حکومت کا گلف سٹریم G500 طیارہ جس کو کال سائن PUNJAB2 دی گئی ہے۔ راولپنڈی سے لاہور کے لیے اڑان بھرتے ہوئے 370 ناٹس پر 15,000 فٹ کی بلندی پر اُڑ رہا ہے۔‘

اس پر مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تبصرہ کیا کہ ’روٹی نہیں ہے تو کیک کھائیں۔‘

ایکس کے اے آئی گروک سے پوچھا گیا کہ اس طیارے کی مالیت بتائی جائے، اس پر بتایا گیا کہ سنہ 2019 ماڈل کے اس جہاز کی قیمت 38 سے 40 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں 10 ارب 60 کروڑ سے 11 ارب 70 کروڑ روپے تک بنتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گلف سٹریم کے بزنس جیٹ کی خریداری اُس وقت سامنے آئی جب ایک سرکاری نوکری کے اشتہار کا منظر عام پر آیا جس میں طیارے کے لیے تربیت یافتہ پائلٹ کی تلاش کی جا رہی تھی۔

اس کو ایک بڑی خریداری سمجھا جا رہا ہے تاہم صوبائی حکام نے عوامی طور پر اس کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔

پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ مہنگا جہاز جو اس وقت وی آئی پی پروازوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے دراصل نئی ایئرلائن ’ایئرپنجاب‘ کا حصہ ہوگا۔

اس پر مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر تبصرہ کیا کہ:
ترے وعدے پے جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے