متفرق خبریں

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 9 شہری اموات، 8 زخمی

فروری 22, 2026

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 9 شہری اموات، 8 زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ’ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ایک دفعہ پھر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔‘

وزیراعلیٰ نے ایکس پر پوسٹ کیے بیان میں کہا ہے کہ ’چار معصوم شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ یہ کولیٹرل ڈیمیج وہاں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی نااہلی ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’صوبائی حکومت شہداء اور زخمیوں کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس غم کے وقت اُن کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔‘

سنیچر کو وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے دو بچوں سمیت پانچ شہریوں کی جانیں چلی گئی تھیں جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے لاشوں کے ہمراہ باڑہ چوک میں دھرنا بھی دیا تھا۔

مبینہ طور پر اس دوران احتجاج کرنے والے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کی جانب بڑھے تھے جب فائرنگ کی زد میں آئے اور وزیراعلیٰ کے بیان کے مطابق چار شہری مارے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

یہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا آبائی ضلع اور تیراہ اُن کا انتخابی حلقہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے