متفرق خبریں

کوہاٹ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، پولیس افسر اور اہلکاروں سمیت سات اموات

فروری 24, 2026

کوہاٹ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، پولیس افسر اور اہلکاروں سمیت سات اموات

خبیر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس کی موبائل وین عسکریت پسندوں کی فائرنگ کی زد میں آئی جس میں پولیس افسر اور اہلکاروں سمیت سات اموات ہوئیں۔

ابتدائی طور پر ضلعی پولیس حکام نے ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔

تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے مزید دو اہلکاروں کی جانیں بھی چلی گئی ہیں۔

دیگر اموات میں دو شہری بھی ہیں.

پولیس حکام کے مطابق تحصیل لاچی میں شکر درہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فـائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی واحد محمود، ان کے دو گنرز، ریڈر اور وین کا ڈرائیور مارے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پیر کو ‏ضلع کرک کے علاقے درگہ شہیدان میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا.

عینی شاہدین کے مطابق حملے میں تین ایف سی اہلکار جان سے چلے گئے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے