عالمی خبریں

لبنان میں اسرائیل نے سفید فاسفوس استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ

مارچ 9, 2026

لبنان میں اسرائیل نے سفید فاسفوس استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے ’فورس میژور‘ کے تحت معاہدوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو نہ صرف مملکت بلکہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک، متعدد عرب، اسلامی اور دوست ممالک کے خلاف ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے کسی بھی صورت قابلِ قبول یا قابلِ جواز نہیں ہیں۔ سعودی عرب نے ایران پر واضح کیا کہ اسے ’اپنی سلامتی، خودمختاری، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے، تاکہ جارحیت کو روکا جا سکے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری تنصیبات، ہوائی اڈوں اور تیل کی سہولیات کو نشانہ بنانا صرف سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ایران کے صدر کے اس بیان کے حوالے سے کہ پڑوسی ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، سعودی عرب نے کہا کہ ’ایران نے اس دعوے کو عملی طور پر ثابت نہیں کیا اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر حملے جاری رکھے، جن میں یہ جھوٹا دعویٰ بھی شامل ہے کہ سعودی عرب سے لڑاکا طیارے اور ایندھن بردار جہاز جنگ میں شریک ہوئے، حالانکہ وضاحت کی گئی تھی کہ ان کا مقصد صرف فضائی نگرانی اور خلیجی ممالک کو ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے بچانا تھا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے