امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث گرنے سے دو ہلاک، وزارت دفاع
امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یو اے ای کے دو فوجی پیر کو اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا ہیلی کاپٹر ’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ ’حادثہ‘ مشرق وسطٰی میں جنگ کے دوران پیش آیا ہے جہاں ایران نے خلیج پر میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اماراتی حکومت نے ایکس پر لکھا کہ ’وزارت دفاع نے پیر کو ملک میں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے فنی خرابی کی وجہ سے ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد مسلح افواج کے دو ارکان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔‘

