ایران پر نئی بمباری کے لیے برطانوی بیس سے امریکی بی-1 بمباروں کی اُڑان
برطانیہ کے علاقے گلوسسٹر شائر کے رائل ایئرفورس بیس سے تین امریکی بی-ون بمبار طیارے روانہ ہوئے ہیں۔
جنوب مغربی انگلینڈ میں واقع آر اے ایف فیرفورڈ پر امریکی بی-1 اور بی-52 بمبار طیاروں کی آمد نے طیاروں کے شوقین متعدد افراد اور شوقیہ فوٹوگرافروں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
ان میں سے کئی نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ انھوں نے یہاں 12 بی-1 بمبار گنے ہیں، کیونکہ چار مزید طیارے پہلے ہی لینڈ کر چکے ہیں۔
دوسری جانب ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ نے متعدد میڈیا اداروں کو بتایا ایران میں جنگ کے آغاز سے اب تک 19 ہزار سے زائد شہری ’یونٹس‘ کو نقصان پہنچا ہے۔
اس سوسائٹی میں امریکی ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی بھی شامل ہے۔
ان میں سے 16 ہزار سے زائد رہائشی اور تین ہزار سے زیادہ تجارتی یونٹس ہیں۔ نقصان پہنچنے والی سہولتوں میں 77 دواساز اور طبی مراکز، اور 69 سکول بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ امریکہ ایران میں شہری ہلاکتوں کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا ’دنیا میں کوئی ملک شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کے لیے امریکہ سے زیادہ احتیاط نہیں کرتا۔‘

