بحرین میں جنگ کی ویڈیوز پر 5 پاکستانیوں سمیت 6 افراد کو سزا کا سامنا
بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے اور انھیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں کے نام محمد معز اکبر (پاکستانی)، افضل خان (پاکستانی)، احمد ممتاز (پاکستانی)، محمد اسرافیل میر (بنگلہ دیشی)، ارسلان علی ساجد (پاکستانی) اور عبدالرحمان عبدالستار (پاکستانی) بتائے گئے ہیں۔
بیان بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ‘ایرانی جارحیت’ کی فلم بندی کی اور اسے شیئر کر کے ’دشمنی کے اقدام سے ہمدردی ظاہر کی اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس نے سلامتی نے امن و امان کو نقصان پہنچایا۔‘
بیان کے مطابق یہ ویڈیوز ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں جس سے ’شہریوں میں گمراہی اور خوف پھیلا۔‘
بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
بحرین نے شہریوں اور رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ قانونی احتساب سے بچنے کے لیے غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبریں شیئر کرنے سے گریز کریں۔

