متفرق خبریں

عراق میں امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں مرنے والے اہلکاروں کی تفصیلات جاری

مارچ 15, 2026

عراق میں امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں مرنے والے اہلکاروں کی تفصیلات جاری

امریکی محکمۂ دفاع نے ان چھ فوجی اہلکاروں کی شناخت ظاہر کر دی ہے جو 12 مارچ کو عراق میں ایندھن بھرنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔

جاری کیے گئے بیان میں اہلکاروں کے نام یہ بتائے گئے ہیں:جان اے کلنر، آریانا جی ساوینو، ایشلے بی پروئٹ، سیٹھ آر کووَل، کرٹس جے اینگسٹ، اور ٹائلر ایچ سمنز۔
یہ تمام اہلکار سی 135 طیارے کے عملے میں شامل تھے۔ یہ ایندھن بردار طیارہ ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں میں حصہ لے رہا تھا۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکہ اس سے پہلے کہہ چکا ہے کہ طیارہ نہ تو دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بنا تھا اور نہ ہی دوست فوج کی فائرنگ اس حادثے کا باعث بنی۔

جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والی ایک اہلکار 31 سالہ کیپٹن آریانا جی ساوینو واشنگٹن کی رہائشی تھیں اور امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا کے قریب میک ڈل ایئرفورس بیس میں تعینات تھیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے