امارات میں جنگ کے دوران ویڈیو بنانے اور ’گمراہ کن‘ معلومات پوسٹ کرنے پر 109 گرفتار
متحدہ عرب امارات کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ویڈیوز بنانے اور ’گمراہ کن‘ معلومات پوسٹ کرنے پر 108 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
فرانس کی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خلیجی ممالک ایران کے حملوں سے متعلق ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس پر سختی کر رہے ہیں۔
جمعے کو ابوظبی پولیس نے ایکس پر لکھا کہ ’پولیس نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 109 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے موجودہ حالات کے دوران مقامات اور واقعات کی ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلائیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان میں سے کچھ افراد نے ’گمراہ کن معلومات‘ بھی شیئر کیں۔

