عالمی خبریں

اسرائیل پر نئے ایرانی میزائل حملے، 77 افراد زخمی

مارچ 22, 2026

اسرائیل پر نئے ایرانی میزائل حملے، 77 افراد زخمی

اسرائیل کی ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ جنوبی اسرائیلی علاقے عراد میں اُس کا عملہ تقریباً 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے جو ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

‏اسرائیل کی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ آدوم نے بیان میں مزید کہا کہ ’مختلف نوعیت کے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے تفصیلی معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔‘

‏ایران کی جانب سے یہ حملہ اس سے قبل دیمونا میں ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا جس میں 47 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایرانی میزائل کس طرح فضائی دفاعی نظام سے گزرتا ہوا جنوبی شہر دیمونا میں گرا، جس سے کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم یہ بات واضح ہے کہ تہران کی جانب سے اس علاقے کو کیوں نشانہ بنا گیا۔

دیمونا سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اہم جوہری تنصیب موجود ہے جسے طویل عرصے سے اسرائیل کے غیر اعلان شدہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کرتا چلا آیا ہے اور اس بات سے وہ انکار بھی نہیں کرتا۔

باضابطہ طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ سائٹ صرف تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے، لیکن چھ دہائیوں سے یہ باتی کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں کہ اسرائیل نے وہاں جوہری بم تیار کیا، اگرچہ ہر آنے والی حکومت نے اس معاملے میں ابہام برقرار رکھا ہے اور وضاحت سے کُچھ نہیں کہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے