عالمی خبریں

ایران کے اسرائیل پر مزید میزائل حملے، ایک دن میں 200 زخمی

مارچ 22, 2026

ایران کے اسرائیل پر مزید میزائل حملے، ایک دن میں 200 زخمی

اسرائیلی فوج نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی طرف مزید میزائل داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ ان میزائلوں کو مار گرانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو موبائل فونز پر احتیاطی الرٹ بھیج دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے دو شہروں پر ایرانی میزائل حملوں میں ایک دن میں 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایران سے داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں اور 25 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا دعویٰ ہے کہ ’ایران کی صریح جارحیت کے آغاز‘ کے بعد سے اب تک 345 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل، اور 1,773 ڈرون کو مار گرئے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ شہری ’لاپرواہی‘ دکھانے سے گریز کریں اور حملے کا الرٹ موصول ہونے کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

اسرائیلی شہروں عراد اور دیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل گرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں ہلاکتیں نہ ہونا ایک ’معجزہ‘ ہے۔ خیال رہے اسرائیلی حکام اس سے پہلے ان حملوں میں 160 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

عراد پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’حملوں کا الرٹ موصول ہونے اور میزائل گرنے میں 10 منٹ کا وقفہ تھا۔‘
’میزائل عمارتوں کے درمیان گرا۔ اس دوران اگر تمام لوگ عمارتوں کے نیچے محفوظ مقامات پر چلے جاتے تو کسی کو نقصان نہ پہنچتا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے