جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ کے 9 ملکوں میں توانائی کی 40 تنصیبات کو شدید نقصان
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے 9 ملکوں میں توانائی کے 40 اثاثوں کو "شدید یا بہت زیادہ نقصان” پہنچا ہے۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال "انتہائی سنگین” اور 1970 کی دہائی میں پیدا ہوئے توانائی کے دو بحرانوں سے بھی بدتر ہے۔

