عالمی خبریں

سعودی ایئر بیس پر ’ایرانی حملے‘ میں 10 امریکی فوجی زخمی، متعدد طیاروں‌ کو نقصان

مارچ 28, 2026

سعودی ایئر بیس پر ’ایرانی حملے‘ میں 10 امریکی فوجی زخمی، متعدد طیاروں‌ کو نقصان

سعودی ایئر بیس پر حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس حملوں میں کم از کم دو امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کم از کم دو فوجی شدید زخمی ہیں اور یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب یہ فوجی سعودی ایئر بیس میں ایک عمارت کے اندر موجود تھے۔

ذرائع نے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ یہ حملہ ایک میزائل اور کئی ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اس میں کئی فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے میڈیا اداروں کی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے فوجی مدد بھیجنے سے انکار پر ایک بار پھر فوجی اتحاد نیٹو پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم بھی نیٹو کی مدد نہ کریں۔

جمعے کو میامی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ اُن (نیٹو) کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ حالانکہ ہم نیٹو پر سالانہ سینکڑوں ارب ڈالرز خرچ کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، لیکن اب ان کے اقدامات کی بنیاد پر میں سمجھتا ہوں کہ اب ہم ایسا کرنے کے پابند نہیں ہے۔‘

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’اگر وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں تو پھر ہم ان کے لیے یہاں کیوں ہیں؟‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے