عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ احتجاج، 50 ریاستوں میں لاکھوں افراد کی ریلیاں

مارچ 29, 2026

صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ احتجاج، 50 ریاستوں میں لاکھوں افراد کی ریلیاں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں ’نو کنگز‘ مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔

سنیچر کو تمام 50 امریکی ریاستوں میں تین ہزار 200 سے زائد تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس سے پہلے ہونے والے دو ’نو کنگز‘ احتجاج میں لاکھوں افراد شامل ہوئے تھے۔

منتظمین کے مطابق سنیچر کو مرکزی احتجاج نیویارک، لاس اینجلس اور واشنگٹن میں منعقد کیے گئے۔

واشنگٹن کے نیشنل مال پر اکھٹا ہونے والے ہجوم نے ڈیموکریٹس کی حمایت میں نعرے لگائے، اُنھوں نے صدر ٹرمپ کی مخالفت پر مبنی نعروں کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

’نو کنگز‘ کی تحریک گذشتہ برس جون میں صدر ٹرمپ کی سالگرہ کے موقع پر شروع کی گئی تھی جس میں ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 2100 مقامات پر 40 سے 60 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

سنیچر کو احتجاجی مظاہرے ایسے وقت ہوئے ہیں جن کو منتظمین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی بمباری کے خلاف ردِعمل قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے ایک ماہ بعد سنیچر کو نیا محاذ اُس وقت کھل گیا جب یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے