پاکستان

لاہور میں ورکشاپ پر کام کرنے والے 12 سالہ محنت کش بچے سے مکینک کی مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج

مارچ 31, 2026

لاہور میں ورکشاپ پر کام کرنے والے 12 سالہ محنت کش بچے سے مکینک کی مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 12 سالہ محنت کش لڑکے سے سائیکل مکینک کی مبینہ بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے چندرائے گاؤں سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مدعی مقدمہ کاشف نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے تھانہ کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ مزدوری کرتا ہے جبکہ اُس کا 12 سالہ بیٹا (نام شائع نہیں کیا جا رہا) چونگی امرسدھو کے قریب ایک سائیکل ورکشاپ پر کام سیکھتا ہے۔

مدعی کے مطابق شام آٹھ بجے جب اُس کے بیٹے نے کام سے چھٹی کی تو راستے میں ملزم نفیس نے اُس کا سائیکل پر بٹھایا اور ورغلا کر چندرائے گاوں میں واقع اپنے گھر لے گا۔

مدعی کاشف نے پولیس کے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ رات کو بیٹے کی تلاش میں نکلا جہاں وہ شنگھائی پل پر ملا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے نے اپنے والد اور اُن کے ساتھ آنے والے شخص کو بتایا کہ ملزم نفیس نے اُس کو گھر لے جا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ اور بعد ازاں شنگھائی پُل پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت افضال روف کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کے والد کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا کہ ملزم نفیس کے خلاف مقدمہ درج جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے