پاکستان

صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ماہ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں‌ سفر مفت

اپریل 3, 2026

صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ماہ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں‌ سفر مفت

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں‌ سفر مفت کر دیا گیا ہے-

جمعہ کو پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز صوبے کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں شہریوں کے لیے سفر مفت کرنے کا اعلان کیا ہے-
صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا-

کسانوں کے لیے ڈیزل پر سبسڈی

وزیراعلٰی مریم نواز نے ایکس پر بیان میں‌ لکھا ہے کہ بین الاقوامی بحران کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے کسان بھائیوں کے تحفظ کے لیے، پنجاب کے وہ تمام کسان جن کے پاس 25 ایکڑ تک زمین ہے اور جنہوں نے گندم کی کاشت کی ہے، ہر ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل تک 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔‘
’میں ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں اور ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہوں تاکہ یہ شفاف، مؤثر اور ہر کسان تک پہنچنے والا ہو۔‘

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفری سہولت مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا-

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے بیان میں‌ کہا کہ ‘وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شہریوں‌ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں‌ سفر ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے احکامات جاری کیے-‘

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق اس کے لیے حکومت 35 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرے گی-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے