متفرق خبریں

ایرانی مظاہرین کو بھیجا گیا اسلحہ غلط ہاتھوں میں چلا گیا: صدر ٹرمپ کا انکشاف

اپریل 6, 2026

ایرانی مظاہرین کو بھیجا گیا اسلحہ غلط ہاتھوں میں چلا گیا: صدر ٹرمپ کا انکشاف

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہرین کو مسلح کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ اسلحہ مطلوبہ افراد تک پہنچنے کے بجائے راستے میں ہی غائب کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں ایسٹر کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کا مقصد ایرانی حکومت کے خلاف لڑنے والے مظاہرین کی مدد کرنا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بندوقیں بھیجیں، بہت سی بندوقیں! یہ اسلحہ ان لوگوں (مظاہرین) تک پہنچنا تھا تاکہ وہ ان ‘غنڈوں’ کا مقابلہ کر سکیں، لیکن آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوا؟ جن لوگوں کے ذریعے یہ اسلحہ بھیجا گیا، انہوں نے اسے اپنے پاس ہی رکھ لیا۔‘

امریکی صدر نے اس ’خرد برد‘ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اس معاملے میں ملوث گروہ سے سختی سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں لوگوں کے ایک مخصوص گروہ سے بہت ناراض ہوں، اور انہیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔‘
اگرچہ اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کسی مخصوص گروہ یا تنظیم کا نام نہیں لیا تاہم اتوار کو ’فاکس نیوز‘ کے ایک رپورٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار ’کردوں‘ کے مسلح دھڑوں (Kurdish intermediaries) کو ٹھہرایا ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے