پاکستان

اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند، نوٹیفیکیشن جاری

اپریل 7, 2026

اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند، نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ احکامات سات اپریل 2026 سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ہفتے کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود رہیں گی، صرف میڈیکل سٹورز، ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز پر پابندی لاگو نہیں ہوگی، تندور، بیکری اور دودھ کی دکانوں کو بھی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر پابندی عائد نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور شادی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہو گا جبکہ گھروں، فارم ہاؤسز میں بھی شادی تقریبات رات 10 بجے ختم کرنا ہوں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے