متفرق خبریں

اکیسویں صدی میں‌ دُنیا کی طاقتور ترین خواتین رہنماؤں میں‌ کون شامل ہے؟

اپریل 13, 2026

اکیسویں صدی میں‌ دُنیا کی طاقتور ترین خواتین رہنماؤں میں‌ کون شامل ہے؟

اکیسویں صدی میں‌ دنیا کے متعدد ملکوں میں مختلف شعبوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اپنی شناخت بنائی اور صنفی تفریق کے ہوتے ہوئے بھی خود کو منوایا-

یہاں‌ ہم ایسی ہی چند خواتین لیڈرز کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں جنہوں نے دنیا میں‌ اپنے ملکوں کی قیادت کی-

لگ بھگ 396 سال بعد، بارباڈوس، جو کہ ایک سابقہ برطانوی کالونی تھا، نے 30 نومبر 2021 کی آدھی رات کو بادشاہت کو جمہوریہ میں تبدیل کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا-
بارباڈوس نے ملکہ الزبتھ دوم کو سربراہ ریاست کے طور پر ہٹا دیا۔ اور ان کی جگہ ڈیم ساندرا میسن نے ملک کی پہلی صدر کے طور پر حلف اُٹھایا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانا بھی اس تقریب میں موجود تھیں اور ملک کی وزیر اعظم، میا موٹلی نے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔

میٹے فریڈریکسن ایک ڈینش سیاستدان ہیں۔ 27 جون 2019 کو وہ ڈنمارک کی وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

برادرز آف اٹلی کی رہنما میلونی

اطالوی سیاسی جماعت برادرز آف اٹلی کی رہنما جورجیا میلونی عام انتخابات جیت کر ستمبر 2022 میں اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔ تاہم وہ سب سے قدامت پسند حکومت کی قیادت کر رہی ہیں جو بینیتو مسولینی کے بدنام زمانہ فاشسٹ دور کے بعد سامنے آئی ہے۔
میلونی نے 2012 میں اٹلی کی اس جماعت کی دیگر سیاست دانوں‌ کے ساتھ مل کر بنیاد ڈالی، جو ایک انتہائی قدامت پسند جماعت ہے اور امیگریشن اور ایل جی بی ٹی مخالف پالیسیوں کے لیے بدنام ہے۔

حلا توماسڈوتھر آئس لینڈ کی ایک معروف کاروباری شخصیت اور عوامی مقرر ہیں، جو یکم اگست 2024 سے آئس لینڈ کی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ملک کی ساتویں صدر ہیں اور اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔

تین جون 2024 کو، کلاڈیا شینباؤم میکسیکو کی پہلی خواتین صدر بنیں، اور پہلی یہودی شخصیت بھی جو اس عہدے پر منتخب ہوئیں۔ وہ ماحولیاتی سائنسدان ہیں‌ جن کو عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے