اہم خبریں متفرق خبریں

ایران جنگ کے بعد اسرائیلی عوام میں‌ مایوسی مگر سیزفائر کی مخالفت زیادہ

اپریل 14, 2026

ایران جنگ کے بعد اسرائیلی عوام میں‌ مایوسی مگر سیزفائر کی مخالفت زیادہ

ایران سے جنگ کے بعد اسرائیلی عوام کے پاس امید سے زیادہ مایوسی ہے- یہ معاملہ اسرائیل کی یروشلم یونیورسٹی کی جانب سے کرائی گئی رائے شماری کے نتائج میں‌ سامنے آیا ہے-

اس سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ اسرائیل کے عوام جنگ سے تھک چکے ہیں۔

تاہم سروے کے نتائج یہ بھی سامنے آیا ہے کہ تقریباً دو تہائی اسرائیلی شہری واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی کے مخالف ہیں۔

سروے کرنے والوں کے مطابق انھوں نے 9 اور 10 اپریل کو مجموعی طور پر 1312 اسرائیلی شہریوں سے بات کی، ان میں 1084 یہودی اور 228 عرب تھے۔

سروے میں شامل اکثریت کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حالیہ امریکی اور اسرائیلی بمباری کے باوجود نہ تو ایران اور نہ ہی لبنان میں حزب اللہ کو زیادہ کمزور کیا جا سکا ہے۔

تقریباً 39.5 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ تہران پر حملے جاری رہنے چاہییں، جبکہ 41.4 فیصد کا مؤقف تھا کہ جنگ بندی کا احترام کیا جائے۔

جب شرکاء سے ان کے موجودہ جذبات کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک تہائی افراد نے ’مایوسی‘ کا لفظ منتخب کیا، جس کے بعد جذبات کے اظہار کے لیے ’الجھن‘ اور ’غصہ‘ کے الفاظ دوسرے اور تیسرے نمبر پر تھے۔

جذبات کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ میں ’امید‘ کا نمبر چوتھا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے