پاکستان

ہری پور کے علاقے حطار میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آتشزدگی، تین بچوں سمیت 8 اموات

اپریل 16, 2026

ہری پور کے علاقے حطار میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آتشزدگی، تین بچوں سمیت 8 اموات

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے صنعتی علاقے حطار میں سوئی نادرن کمپنی کی بڑی پائپ لائن میں لیکچ کی وجہ سے دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کی تپش سے دور تک گھروں کو نقصان پہنچا۔

حطار اے ایم سی فیکڑی کے عقب میں بھڑک اُٹھنے والی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور بجھانے میں اس وقت تک مشکلات پیش آئیں جب تک پائپ لائن کو بند نہ کیا گیا۔

حطار روڈ کو حطار انٹرچینج سے آ گے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کیا گیا اور اس دوران ریسکیو ٹیموں نے جھلسنے والے متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی ہسپتالوں اور ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے تین بچوں سمیت 8 افراد کی موت واقع ہوئی۔

مرنے والوں میں ایک کم عمر بچی اور دو کم عمر لڑکے شامل ہیں۔

جمعے کی صبح جب ایک ساتھ آٹھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تو شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تاحال کوئی حکومتی شخصیت نے متاثرین جگہ کا دورہ نہیں‌ کیا تاہم مقامی اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس حکام وہاں موجود رہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے