عالمی خبریں

لبنان جنگ بندی کی ثالثی، پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ: ایرانی حکومت

اپریل 17, 2026

لبنان جنگ بندی کی ثالثی، پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ: ایرانی حکومت

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر طاقتور حکومتی شخصیت محمد باقر قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ ’جنگ بندی صرف حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہم اس جنگ بندی پر احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔

محمد باقر قالیباف نے پاکستان میں مذاکرات کے لیے آنے والے ایرانی وفد کی سربراہی بھی کی تھی۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے جس 10 روزہ معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا اس کا آغاز اب ہو چکا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے