عالمی خبریں

پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل

اپریل 18, 2026

پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان شعبے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیان کے مطابق بات چیت میں خطے میں پائیدار امن لانے پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، جاری سفارتی مصروفیات اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی اقدامات پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مستقل سفارتی مصروفیات کے ذریعے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے