عالمی خبریں

ایران میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

ایران میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے صوبے زنجان میں ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے بارود کی باقیات دھماکے سے پھٹ گئیں، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کی ٹیمیں کلسٹر بموں اور اسی نوعیت کے دیگر اسلحے کو ناکارہ بنا رہی تھیں، جو 1,200 ہیکٹر سے زائد رقبے، بشمول زرعی زمین، کو آلودہ کر چکا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے کئی بارودی آلات انتہائی حساس تھے اور تین میٹر تک زمین کے اندر دھنس چکے تھے، جس کی وجہ سے ان کی نشاندہی نہایت خطرناک عمل تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے