پاکستان

متعدد ملکوں میں‌ موجود پاکستانی سفارتی مشنز ’پاسپورٹ آپریشن معطل‘ کیوں‌ کر رہے ہیں؟

مئی 2, 2026

متعدد ملکوں میں‌ موجود پاکستانی سفارتی مشنز ’پاسپورٹ آپریشن معطل‘ کیوں‌ کر رہے ہیں؟

امریکہ اور سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ملکوں میں‌ موجود پاکستانی سفارتی مشنز نے ایکس پر اپنے پیغامات میں ملکی شہریوں کو اطلاع دی ہے کہ پاسپورٹ آپریشن معطل ہے-

ایسی ایک پوسٹ عمان کے دارالحکومت مسقط سے بھی کئی گئی جس کے مطابق کمیونٹی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر مسقط سمیت تمام پاکستانی سفارتخانوں‌ میں پاسپورٹ آپریشن اگلی اطلاع تک معطل رہے گا-

اس بیان میں‌ مزید کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ خدمات کی بحالی کا اعلان ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا جائے گا اور تکلیف کے لیے معذرت طلب کی گئی ہے-

اسی طرح کے اعلان سعودی عرب کے جدہ، متحدہ عرب امارات، امریکہ کے پاکستانی سفارتی مشن کے ایکس ہینڈل سے بھی کیے گئے ہیں-

تاہم صحافی عبداللہ مومند کہتے ہیں‌ کہ پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر اس لیے نہیں‌ ہو رہی کہ کوئی تکنیکی مسئلہ آڑے آیا-
ان کے مطابق یہ درست مؤقف نہیں ہے۔ عبداللہ مومند نے ایکس پر لکھا کہ تمام پاکستانی غیرملکی سفارتی مشنوں میں پاسپورٹ کے امور اس لیے معطل کر دیے گئے ہیں کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے، تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ بیرون ملک تعینات پاسپورٹ و امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا کر رہے ہیں، اور احتجاج کے طور پر کام میں تعطل پیدا کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے