جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں سات ہلاک، متعدد زخمی
لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں-
اسرائیل کی فوج نے یہ حملے ایک ایسے وقت کیے ہیں کہ جب علاقے میں جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سرحدی گاؤں یارون میں واقع ایک کیتھولک خانقاہ بھی شامل ہے جسے حال ہی میں بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اس مقام کو اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جانے کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھی، تاہم لبنان کی کیتھولک کلیسا نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

