اہم خبریں

نامعلوم افراد کی فائرنگ، خیبر پختونخوا میں ممتاز مذہبی عالم شیخ محمد ادریس قتل

مئی 5, 2026

نامعلوم افراد کی فائرنگ، خیبر پختونخوا میں ممتاز مذہبی عالم شیخ محمد ادریس قتل

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک ممتاز مذہبی عالم شیخ محمد ادریس ترنگزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا ہے۔

مولانا ادریس دیوبندی مکتب فکر کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ تھے۔ انہوں نے 2024 میں پاکستان کے ٹی ٹی پی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ سے ملاقات کے لیے افغانستان کا سفر کیا تھا۔

متعدد شدت پسند عسکری تنظیمیں جن میں اسلامی ریاست خراسان [ISKP] یا داعش شامل ہیں، مولانا ادریس مذہبی کو براہ راست دھمکیاں دیتی رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان زیر قیادت اس سیاسی جماعت کو شدت پسند عسکری گروپ کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مولانا ادریس کو حالیہ دنوں میں حکام کی جانب سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مولانا ادریس کو متعدد گولیاں لگیں، اور اُن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے