انڈیا کے سیکریٹری خارجہ کی ابوظہبی میں امارات کی وزیرِ سے ملاقات
انڈیا کے سیکریٹری خارجہ نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کی وزیرِ برائے بین الاقوامی تعاون ریئم الہاشمی سے ملاقات کی ہے۔
جمعے کو انڈیا کی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انڈیا اور امارات کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رندھیر جیسوال کے اکاؤنٹ پر یہ تفصیلات بھی شیئر کی گئیں کہ اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ بحث ہو رہی ہے کہ اسلام آباد اور امارات کے تعلق تناؤ کا شکار ہیں اور ابوظہبی کے حکمران انڈیا کے قریب ہو رہے ہیں-

