اہم خبریں

ضلع کرم میں‌ شدت پسند گروہوں‌ میں‌ جھڑپ، فائرنگ میں‌ 19 ہلاکتیں

مئی 20, 2026

ضلع کرم میں‌ شدت پسند گروہوں‌ میں‌ جھڑپ، فائرنگ میں‌ 19 ہلاکتیں

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسلح شدت پسند گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں‌ 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں‌ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں-

مقامی پولیس کے مطابق ضلع کرم کے وسطی علاقے میں شدت پسندوں کے دو گروہوں میں جھڑپ کے بعد 19 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی-

پولیس کے مطابق جھڑپ وسطیٰ کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوں کے مابین ہوئی جس میں شدت پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی مارا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقامی قبائل نے لاشیں دفنائے کا عمل شروع کر دیا ہے-

ضلع کرم کے وسطی علاقے میں شدت پسندوں کی کئی گروہ موجود ہیں جن کے خلاف فورسز نے متعدد بار آپریشن کیے ہیں-

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے متعدد آپریشنز میں سینکڑوں شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ شدت پسندوں تربیتی مراکز سمیت درجنوں ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے