اہم

عالمی منڈی میں‌ تیل کی قیمتیں کم، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

مئی 21, 2026

عالمی منڈی میں‌ تیل کی قیمتیں کم، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ابتدائی گھنٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت طور پر ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے رجحان میں اضافے کے وجہ سے انڈیکس میں 2600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 167731 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی بتائی گئی ہے۔

بین الاقوامی صورتحال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مکمل جنگ بندی کی پیش رفت کے امکان کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک بیرل خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آ گئی۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے جمعرات کی صبح ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھی گئی اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں‌ پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے عام آدمی ایک بحران کی صورتحال سے دوچار ہے- ذرائع آمد ورفت انتہائی مہنگے ہو چکے ہیں-

سوشل میڈیا پر صارفین سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی اور عالمی منڈی میں‌ تیل کی قیمتوں میں‌ کمی کے اثرات عام شہریوں تک نہ پہنچنے پر تبصرے کر رہے ہیں- ملک میں‌ عید الاضحیٰ کے تہوار کی آمد ہے اور مہنگائی کے باعث بہت سے لوگ قربانی کے جانوروں‌ کی خریداری کو بھی موضوع بنائے ہوئے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے