اہم خبریں

جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت کے لیے پاکستانی و قطری وفود تہران میں

مئی 23, 2026

جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت کے لیے پاکستانی و قطری وفود تہران میں

امریکہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت کے لیے پاکستان اور قطر کے وفود تہران میں موجود ہیں-

بین الاقوامی خبر رساں ایجنیسوں‌ کے مطابق جمعے کو ایران پہنچنے والے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی ہے۔

ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کی شب رات دیر گئے تک جاری رہنے والی بات چیت میں فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی سفارتی کوششوں کے ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں امن و سلامتی کو پائیدار بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گذشتہ چند ہفتوں میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ جبکہ اس دوران قطر کے وفود بھی تہران میں‌ ہیں‌ تاہم اس حوالے سے تصدیق کے بعد ایران نے مزید تفصیلات جاری نہیں‌ کیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے