اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کی جانب پیش رفت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

مئی 25, 2026

مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کی جانب پیش رفت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

مشرق وسطیٰ میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی جانب پیش رفت کی خبروں کے دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کہا تھا کہ تہران کے ساتھ معاہدہ ’بڑی حد تک طے ہو چکا ہے‘ اور اس کی تفصیلات کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

تاہم ایک دن بعد انھوں نے اپنی مذاکراتی ٹیم سے کہا کہ معاہدے تک پہنچنے میں جلدی نہ کریں۔

پیر کی صبح ایشیائی تیل کی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت پانچ فیصد کمی کے ساتھ 98 ڈالر اور 36 سینٹ پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 3.5 فیصد کمی کے بعد 91 ڈالر اور 50 سینٹ ہو گئی۔

جاپان کا نکئی 225 انڈیکس بھی 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ اس اضافے کو آبنائے ہرمز جلد کھلنے کی توقع سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ اور امریکہ کی توانائی اور مالیاتی مارکیٹیں پیر کے روز سرکاری تعطیل کی وجہ سے بند ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے