اہم خبریں

ڈکٹیٹر حکمران سے صدر بننے والے میانمار کے آنگ ہلائنگ کا دورہ انڈیا

مئی 30, 2026

ڈکٹیٹر حکمران سے صدر بننے والے میانمار کے آنگ ہلائنگ کا دورہ انڈیا

دو ماہ سے قبل میانمار میں صدر کا عہدہ سنبھالے والے من آنگ ہلائنگ سرکاری دورے پر انڈیا پہنچ رہے ہیں-

فوجی ڈکٹیٹر کا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

پانچ روزہ دورے میں‌ سابق فوجی جنرل دہلی میں‌ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کریں گے- یہ دورہ میانمار کے لیے خطے میں دوبارہ تعلقات کی بحالی کی بتدریج واپسی کو اجاگر کرتا ہے-
پانچ سال قبل میانمار میں‌ فوجی بغاوت کے بعد بہت سے ہمسایہ ملکوں نے جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک کی عسکری قیادت کو نظرانداز کیا تھا-

خیال رہے کہ میانمار کے لیے انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے سبکدوش ہونے والے خصوصی نمائندے ٹام ایںڈریوز نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے فوجی حکمرانوں سے جواب طلبی کا عزم برقرار رکھے جہاں بڑھتے تشدد اور انسانی ضروریات میں اضافے کے سبب لاکھوں شہری شدید بحران کا شکار ہیں۔

ٹام اینڈریوز نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو میانمار کے بارے میں اپنی آخری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا موجودہ سیاسی ماحول نہ صرف میانمار بلکہ دیگر جگہوں پر بھی انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سازگار نہیں ہے۔ اقوام متحدہ اور اس کے بنیادی اصول شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے