پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ گولڈ کتنے کا؟
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
عام طور پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی نرخوں کے مقابلے میں 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 21 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 13 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 18 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 869 روپے ہو گئی ہے۔

