عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے کویتی سمندر میں‌ ایک دوسرے پر حملوں‌ کے دعوے

جون 3, 2026

ایران اور امریکہ کے کویتی سمندر میں‌ ایک دوسرے پر حملوں‌ کے دعوے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ اُس کی افواج نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے مار گرائے۔ دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

کویت اور بحرین میں مختلف مقامات پر میزائل حملوں کی متعدد اطلاعات کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے باضابطہ طور پر امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے اڈے پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی متعدد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا اور جزیرہ قشم پر اہداف کے خلاف اپنے دفاع میں حملے کیے ہیں، جنھیں اس نے ’خطے میں ایرانی حملوں کی کوششوں‘ کے ردعمل کے طور پر بیان کیا ہے۔

بیان کے مطابق ایران کی جانب سے خطے کے ممالک کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، تاہم کوئی بھی میزائل اپنے مطلوبہ ہدف تک نہیں پہنچا۔

یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ کویت میں کم از کم تین دھماکے ہوئے اور امریکی پیٹریاٹ نظام کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی افواج نے اپنے دفاع میں جزیرہ قشم پر ایک ایرانی فوجی گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے