متفرق خبریں

ایبولا وائرس کے بعد ’امریکی کھیل‘ پر کینیا میں‌ پرتشدد احتجاج، دو ہلاک

جون 3, 2026

ایبولا وائرس کے بعد ’امریکی کھیل‘ پر کینیا میں‌ پرتشدد احتجاج، دو ہلاک

افریقی ملکوں‌ کانگو اور یوگنڈا میں قاتل ایبولا وائرس نے سینکڑوں جانیں‌ لے لی ہیں‌ اور ہزاروں‌ افراد اس سے متاثر ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وبا کے پھیلنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے-

ادھر کینیا میں‌ ایبولا وائرس کے بعد امریکی حکومت کے ایک فیصلے نے پرتشدد احتجاج کو جنم دیا ہے- اور کینیا کی عدالت نے ایک بار پھر اس حوالے سے حکمِ امتناع جاری کیا ہے-

خبر رساں‌ ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک کینیائی عدالت نے منگل کو مجوزہ ’امریکی ایبولا قرنطینہ مرکز‘ پر کام کو مزید تین ہفتوں کے لیے روک دیا ہے-
اس مجوزہ مرکز کے قیام کے خلاف احتجاج میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے- عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ اپنے معاہدے کو افشا کرے کہ اس کی شرائط کیا ہیں۔

سینٹرل کینیا میں ایک فضائی اڈے پر امریکی شہریوں کے لیے تجویز کردہ 50 بستروں والا یونٹ یا مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں جمہوریہ کانگو یا یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے متاثرہ ہونے والے امریکی شہریوں کو رکھا جائے گا، یہاں‌ سے کلیئر ہونے والے افراد کو واپس امریکہ جانے کی اجازت دی جائے گی-

حکومت کے امریکہ کے ساتھ معاہدے نے بہت سے کینیائی شہریوں کو غصہ دِلایا ہے۔ مشتعل کینیائی امریکہ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ اپنے شہری مریضوں کی دیکھ بھال کے نام پر وائرس کے خطرے کو اُن کے ملک منتقل کر رہا ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے