اہم خبریں

موٹروے گینگ ریپ کیس میں مجرموں کی اپیلیں‌ خارج، سزائیں‌ برقرار: لاہور ہائیکورٹ

جون 3, 2026

موٹروے گینگ ریپ کیس میں مجرموں کی اپیلیں‌ خارج، سزائیں‌ برقرار: لاہور ہائیکورٹ

پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں خارج کرتے ہوئے مرکزی مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائیں برقرار رکھی ہیں

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دونوں مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔

استغاثہ کی جانب سے راحیلہ شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو دونوں مجرموں کو سزائے موت سنائی تھی۔

دونوں‌ کو ریپ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، یرغمال بنانے کے جرم میں عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں 14 سال کی قید سنائی گئی تھی۔

سنہ 2020 میں لاہور کے قریب موٹر وے پر رات کے وقت ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا۔ پولیس نے پہلے ایک ملزم شفقت کو گرفتار کیا اور پھر دوسرے ملزم کی گرفتاری ہوئی۔

اس مقدمے کو سوشل میڈیا اور پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا پر بہت زیادہ کوریج ملی تھی اور پنجاب میں‌ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کی حفاظت پر سوالات اٹھائے گئے تھے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے