عالمی خبریں

معاہدے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات اعزاز کی بات ہو گی: صدر ٹرمپ

جون 5, 2026

معاہدے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات اعزاز کی بات ہو گی: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ممکنہ ملاقات کے بارے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔‘

امریکہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر نے انھوں نے یہ تجویز خود پیش نہیں کی تاہم بعض افراد نے اس کا ذکر کیا ہے۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ اس ملاقات کے لیے تیار ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں‌ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال ملاقات کے خواہش مند نہیں، تاہم اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو یہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہو گی۔

ممکنہ ملاقات کے حوالے سے صحافی نے پوچھا کہ ’کیا آپ کے خیال میں آپریشن ایپک فیوری جس میں اُن کے والد، اہلیہ اور بچے ہلاک ہو گئے، وہ دل میں ناراضی رکھتے ہوں گے اور ملاقات نہیں چاہیں گے؟‘
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں شاید ان کے لیے پسندیدہ شخص نہ ہوں تاہم میرے خیال میں وہ پروفیشنل شخص ہیں-

انھوں نے کہا کہ کچھ حلقوں میں ایرانی رہنما کی اچھی شہرت بھی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ’کچھ لوگ ان کے بارے میں منفی باتیں کہتے ہیں لیکن بہت سے لوگ میرے بارے میں بھی منفی باتیں کہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدہ طے پاتا ہے تو ملاقات ممکن ہے اور وہ اس پر آمادہ ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس نوعیت کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہو سکتی ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ انھوں نے اس بارے میں زیادہ نہیں سنا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے