اہم خبریں

امریکہ کی توجہ ایران پر ہے، روسی صدر ’بالمشافہ‘ ملاقات کریں: یوکرین

جون 5, 2026

امریکہ کی توجہ ایران پر ہے، روسی صدر ’بالمشافہ‘ ملاقات کریں: یوکرین

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ امن صرف اُن کے ملک اور روس کے درمیان ’براہِ راست روابط‘ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمر زیلنسکی نے جنگ کے خاتمے کی نئی کوشش کے تحت روسی صدر پوتن سے آمنے سامنے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے نام ایک کھلے خط میں کہا کہ ’اب محض اس بات کا انتظار کیا جانا غلط ہو گا کہ یورپ میں جاری جنگ دوبارہ امریکہ کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔‘

زیلنسکی نے خط میں اعتراف کیا کہ امریکہ کی توجہ ’مکمل طور پر ایران کے معاملے پر مرکوز ہے۔‘

انھوں نے مجوزہ مذاکرات کے دوران مکمل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا جسے پوتن نے جمعرات کو اس سے قبل مسترد کر دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کے خیال میں ’یہ بہت اچھا ہو گا کہ اگر دونوں رہنما ملاقات کریں۔‘

کریملن نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پوتن کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

روسی علاقے پر یوکرین کے حالیہ حملوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے اس خط کا انداز جارحانہ اور کسی حد تک تمسخر آمیز بھی تھا کیونکہ صدر زیلنسکی نے یہ بھی لکھا کہ ’26 سال اقتدار میں رہنے کے بعد (صدر پوتن پر) عمر اب اثر انداز ہونا شروع ہو گئی ہے-‘

اس خط کے متن کے مطابق ’یوکرین تجویز کرتا ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ ہمارے اور آپ کے درمیان براہِ راست روابط کے ذریعے کیا جائے۔ میں ایک ملاقات کی تجویز دے رہا ہوں،‘

دوسری جانب خط کے مندرجات دیکھے بغیر صدر پوتن نے صحافیوں‌ سے گفتگو میں کہا کہ وہ ’یقیناً یوکرین کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار اور آمادہ ہیں تاہم اس کے لیے سمجھوتے کرنا ہوں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے