دنیا کے دو ملکوں کی بجلی کی طلب پوری کرنے والے ڈیم پر کتنی لاگت آئی؟
برازیل اور پیراگوئے کی سرحد پر واقع ایتائیپو ڈیم ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور ہاؤس ہے جو پیراگوئے کی تقریباً 80 فیصد توانائی اور برازیل کی بجلی کا ایک بڑا حصہ پیدا کرتا ہے۔
اس ڈیم کی تکمیل سنہ 1984 میں ہوئی، جس کی لاگت اُس وقت تقریباً 27 بلین ڈالر تھی، جو آج کے حساب سے تقریباً 84 بلین ڈالر کے برابر ہے۔
اس کی تعمیر کے لیے ہزاروں خاندانوں کو علاقے سے منتقل کرنا پڑا، دریاؤں کا رخ موڑنا پڑا، اور دو ممالک کی سرحد پر ایک وسیع انفراسٹرکچر پروجیکٹ بنانا پڑا۔ تاہم یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیم نہیں-
دنیا کے سب سے بڑے ڈیم چین نے تعمیر کیے ہیں-
چین کے یانگ زی دریا پر واقع تھری گورجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن ہے، جو 1.5 میل (2.3 کلومیٹر) پر محیط ہے اور بہت بڑی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈیم کے 32 ٹربائنز تقریباً 22,500 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں، جو کروڑوں گھروں کو توانائی فراہم کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔
تھری گورجز ڈیم اصل میں 1990 کی دہائی کے آخر میں 37 ارب ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا تھا، لیکن دیکھ بھال، فنڈنگ اور بے گھر ہونے والے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے اضافی اخراجات نے بتائی جانے والی لاگت کو 167 ارب ڈالر تک پہنچا دیا تھا۔

