اہم

ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان

جون 8, 2026

ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان

ایرانی فوج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا ہے کہ ’فی الحال‘ ایران پر حملے روکے جا رہے ہیں، تاہم حزب اللہ اور ایران سے لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔

اپریل کے بعد پہلی بار اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے

تاہم ملک کی اعلیٰ عسکری کمان کے ہیڈکوارٹر کے ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران ’زیادہ شدید‘ جواب دے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک ’فوری جنگ بندی‘ چاہتے ہیں

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے مغربی اور وسطی ایران میں فضائی حملے کیے

اتوار کو اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیل سے ایرانی حملے کا جواب نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے