پاکستان میں گیس ذخائر ختم؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں ، 2030 تک گیس پاکستان میں ناپید ہوجائے گی، اس بات کا انکشاف تیل و گیس کے انتظامی ادارے اوگرا نے ایک رپورٹ میں کیا ہے _
اوگرا رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس کے بدترین بحران کی گھنٹی بج چکی ہے اور 2030 میں طلب 8 ارب، پیداوارصرف 1 ارب کیوبک فٹ ہو گی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 سال میں گیس ذخائر 75 فیصد تک کم ہوجائیں گے، اوگرا رپورٹ کے مطابق اس وقت گیس کی طلب 6 ارب، پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے، اوگرا نے سفارش کی ہے کہ گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے نئے ذخائر کی دریافت نا گزیر ہے _ نئے ذخائر اور امپورٹ کے بغیر شارٹ فال پر قابو پانا ممکن نہیں رہے گا _
Array