سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تبدیل کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کا معاملہ غور کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو بھجوا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے، کیونکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، اور یہ کہ جوڈیشل آرڈر کو انتظامی آرڈر ختم نہیں کر سکتا۔
دو رکنی عدالتی بینچ کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
Array