پاکستان پاکستان24

توہین عدالت : طلال چودھری کو مہلت

فروری 19, 2018 < 1 min

توہین عدالت : طلال چودھری کو مہلت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت کی  _ وزیر مملکت طلال چودھری کی جانب سے وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس مقدمے میں مجھے وکیل مقرر کیا گیا ہے _

وکیل نے کہا کہ میرا ذاتی مسئلہ ہے، سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، عدالت دس دن کی مہلت دی جائے  _

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مجھے نوٹس بھی نہیں ملا _ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نوٹس نہ ملا ہو، یہ تیسری سماعت ہے  _

عدالت نے مقدمے کی سماعت پیر 26 فروری تک ملتوی کردی  _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے