پاکستان پاکستان24

ویلنٹائن ڈے پر توہین عدالت

فروری 20, 2018 < 1 min

ویلنٹائن ڈے پر توہین عدالت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے پروگرام پر جیو نیوز کو توہین عدالت نوٹس جاری کر دیا ہے _ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 فروری کو پروگرام رپورٹ کارڈ میں ویلنٹائین ڈے کے حوالے سے توہین آمیز پروگرام پیش کیا گیا _

عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں ویلنٹائین ڈے بارے عدالتی حکم کا تمسخر اڑایا گیا اور  آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کی، پروگرام کے شرکاء نے آزادی اظہار کی آڑ میں اخلاقیات اور شائستگی کی تمام حدیں عبور کر لیں، پروگرام کی میزبان عائشہ بخش، حسن نثار، امتیاز عالم 27 فروری میں پیش ہوں _

کیوں نہ جیو کا لائسنس منسوخ کیا جائے، پیمرا کو پروگرام کی وڈیو عدالت میں چلانے کے انتظامات کا حکم بھی دیا گیا ہے  _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے