پاکستان پاکستان24

وزیراعظم کی بہن سمیت چار سینیٹرز کی دہری شہریت

مارچ 5, 2018 < 1 min

وزیراعظم کی بہن سمیت چار سینیٹرز کی دہری شہریت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ چار سینیٹرز کے پاس دہری شریت ہے جن میں وزیراعظم کی بہن سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ سرور چوہدری، ہارون اختر اور نزہت صادق بھی دہری شہریت رکھتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ نام نزہت صادق ہی ہے؟ دہری شہریت والے سینیٹر نہیں بن سکتے ۔ چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ الیکشن کمیشن کے حکام کدھر ہیں ۔ دوہری شہریت والوں کی قانونی حیثیت کیا ہو گی، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا ۔

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق سپریم کورٹ نے دہری شہریت کے حامل سینیٹر کا نوٹیفکیشن روک دیا ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مقدمے کا فیصلہ ہونے تک چاروں نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری نہ کیا جائے ۔
الیکشن کمیشن کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ چودھری محمد سرور کے پاس برطانوی شہریت ہے،سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے پاس امریکی شہریت ہے ۔ الیکشن کمیشن کے حکان نے بتایا کہ دوہری شہریت رکھنے والے سینیٹرز نے دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنے کا حلف نامہ جمع کرایا ہے ۔  چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ان سینیٹرز نے کوئی دستاویز جمع کرائی ہے؟ الیکشن کمیشن کے افسر نے بتایا کہ دہری شہریت ختم ہونے کی سینیٹرز نے کوئی دستاویزات نہیں دیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے