پیرس: پاکستانی اہلکاروں کو سزا
Reading Time: < 1 minuteپیرس کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث پاکستان کی قومی ائر لائن کے دو اہلکاروں کو سشا سنائی ہے _
راولپنڈی سے پیرس چار کلو ہیروئن سمگلنگ کرنے والے قومی ائیرلائن کے دونوں فلائٹ سٹیورڈز کو چوبیس چوبیس ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے، پیرس کی عدالت سے جاری سزا کے مختصر حکم نامے کی نقل پاکستان کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہے _
قومی ائیر لائن کے دونوں ملازمین تنویر گلزار اور عامر کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا _ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے پاس 23 مارچ تک فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی ہے، دونوں ملزمان اپنی سزا پیرس کے قریب جیل meaux میں پوری کریں گے _
Array