پاکستان پاکستان24

مولویوں کے ۱۴ مقدمات میں وارنٹ

مارچ 24, 2018 < 1 min

مولویوں کے ۱۴ مقدمات میں وارنٹ

Reading Time: < 1 minute

پولیس نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے دینے والے مولویوں کے 14 مقدمات میں گرفتاری کے وارنٹ مقامی عدالتوں سے حاصل کر لیے ہیں ۔ جن افراد کے وارنٹ حاصل کیے گئے ان میں مولوی خادم حسین رضوی بھی شامل ہیں ۔

اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں قائم پولیس اسٹیشن کے حکام نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں ۔

فیض آباد دھرنے کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے