سیاست پر کوئی بات نہیں ہوگی
Reading Time: < 1 minuteلندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کیلئے بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔ وہ لندن پہنچتے ہی ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔
ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی بات نہیں کرونگا، انہوں نے قوم سے کلثوم نواز کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پانچ ماہ بعد والدہ سے ملے، وہ بہت کمزور اور ان کی رنگت پیلی نظر آئی،انہوں نے دعا کی کہ اللہ میری اور سب کی مائوں کو مکمل صحت عطا فرمائے۔
Array