پاکستان پاکستان24

چیف جسٹس غصہ ہو گئے

اپریل 27, 2018 < 1 min

چیف جسٹس غصہ ہو گئے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھارتی عدالت کا فیصلہ بطور مثال پیش کرنے پر وکیل فیصل نقوی کی سرزنش کی ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی عدالتوں کے فیصلے میرے سامنے نہ لایا کریں _

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا پاکستان کے اپنے قانون میں بھی عدالتی مثالیں موجود ہیں، آپ کو وکالت کے طریقہ کار کا ہی معلوم نہیں _ پاکستان 24 کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی دی ہوئی فائلوں میں کاغذات بھی نامکمل ہیں  _

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کارپوریٹ وکیل سینئر وکلاء میں بیٹھ کر کہتے ہیں عدالت میں ڈانٹ پڑتی ہے، مخدوم علی خان کارپوریٹ وکلاء کے سربراہ بنے ہوئے ہیں، سب وکیل ایک ساتھ بیٹھ کر عدالت کی برائی کرتے ہیں،
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کارپوریٹ وکلاء کا فیملی مقدمات سے کیا تعلق، بچوں کی حوالگی کے کیسز میں شرعی قانون بھی دیکھنا ہوتا ہے، آپ نے برطانوی قوانین بطور حوالہ پیش کر دیے _

Array
One Comment
  1. Obaid
    Hamasha suchaaaa bundaaaa ko. Gusssa attta haaa

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے